Monday, January 11, 2021

WhatsApp New privacy policies

کچھ دن پہلے واٹس ایپ نے اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کی جس پر سوشل میڈیا اور ٹی وغیرہ میں ادھم مچا ہوا ہے... جنہیں اس کی الف ب کی بھی خبر نہیں انہیں بھی ٹینشن ہو رہی ہے....🙄
تو بھائیو اور بھائیوں کی بہنو!  عرض ہے کہ آپ کا سارا ڈیٹا تو پہلے سے ہی ان کے پاس ہے اور آپ کے موبائل میں موجود تصاویر, ویڈیوز آڈیوز(یعنی گیلری) فائلز تک ان کی رسائی یے..  آپکی وڈیو, آڈیو کالز کا access آپ پہلے ہی انہیں دے چکے ہیں..  پسورڈز آپ کے گوگل میں save ہیں..  تو بھائی بچا کیا ہوا تھا جس کی اب ٹینشن ہے؟  ایویں ای؟؟🧐

گوگل آپکو اتنا جانتا ہے جتنا آپکی بیوی بھی آپکو نہیں جانتی... 🥴

فیس بک نے 19 ارب ڈالر میں واٹس ایپ اس لئے تو نہیں خریدا کہ مفت میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرکے ڈھیر ساری نیکیاں کمائے...  اس نے پیسے کمانے ہیں پیسے...

آپ جب بھی کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرتے ہیں تو "agree "پر کلک کرنا پڑتا ہے.. Agree کے آپشن پر کلک کرتے سمے کبھی پڑھ لیجیے گا وہ کس کس چیز تک رسائی کی اجازت مانگ رہے ہیں...  جس پر آپ بخوشی کلک کرکے اپنے موبائل کا تقریباً 100 فیصد access انہیں دے دیتے ہیں.. 

تو بھائی ایپلی کیشن چاہے واٹس ایپ ہو, ٹیلی گرام یا کوئی اور سب ہی آپ کا ڈیٹا لیتے ہیں اسے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور حسب ضرورت آگے بیچتے بھی ہیں.. 

اگر آپ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے نوکیا 2100 استعمال کریں..  بہت اچھا موبائل ہے میں نے کافی عرصہ استعمال کیا ہے...

*ایک انتہائی سبق آموز کہانی...!* 💔

*راستے سے گزرتے ایک بوڑھے آدمی کی ایک نوجوان سے تو تکرار ہو گئی.....* تھوڑی دیر بحث مباحثہ کے بعد نوجوان وہاں سے چلا گیا ، بوڑھے آدمی کا غصہ...